نئی دہلی، 15دسمبر (یو این آئی) مرکزی حکومت نے آ ج واضح کیا کہ سی بی آئی نے دہلی حکومت کے ایک افسر کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے اور اس کا ریاست کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔
وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے راجیہ سبھا میں ترنمول کانگریس کے ڈیر ک اوبرائن کے ذریعہ
دہلی کے وزیر اعلی کے دفتر پر سی بی آئی کے مبینہ چھاپہ ماری کا معاملہ اٹھائے جانے پر کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ وزیر اعلی کے دفتر پر چھاپہ ماری کی گئی ہے۔
مسٹر جیٹلی نے کہا کہ دہلی حکومت کے ایک افسر پر بدعنوانی کے چودہ معاملات سی بی آئی نے درج کئے ہیں اور کافی دنوں سے اس پر کارروائی چل رہی ہے